کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 205
عَلٰی کَثِیْرِِ مِّمَّنْ خَلَقَ تَفْضِیْلًا )) [1] ’’تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے مجھے اس بلاسے محفوظ رکھا، جس میں تجھے مبتلا کر رکھا ہے اور جس نے مجھے کثیر مخلوق پر فضیلت عطا فرمائی ہے۔‘‘ بازار میں: دس لاکھ… 184۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جو شخص بازار میں داخل ہو اور یہ دعا پڑھے اللہ اس کے نامۂ اعمال میں دس لاکھ نیکیاں لکھتا، اس سے دس لاکھ بُرائیاں مٹاتا اور اس کے دس لاکھ درجات بلند کرتا ہے: (( لَآ اِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہٗ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَیُمِیْتُ وَھُوَ حَییٌّ لَّا یَمُوْتُ بِیَدِہٖ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیْرٌ )) [2]
[1] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۴۳۱) [2] سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۴۲۸) و حسنہ و الحاکم وابن السّني و أحمد في الزّہد۔