کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 203
’’اے اللہ! ہم میں تقسیم کر دے اپنی خشیت جو ہمارے اور ہمارے گناہوں کے درمیان حائل ہو جائے، ا پنی اطا عت جو ہمیں جنت میں پہنچا دے اور یقین جو ہم پرمصائبِ دُنیا کو ہلکا کردے۔ اے اللہ! تو جب تک زندہ رکھے ہمیں ہمارے کانوں، آنکھوں اور قوت سے فائدہ پہنچا اور اسے ہم سے موروثی بنا۔ جو ہم پر ظلم کرے اس کا بدلہ دلا، جو ہم سے عداوت کرے اس کے خلاف ہماری مدد فرما، ہماری مصیبت کو ہمارے دینی امور میں حارج نہ کر دینا اور دنیا کو ہمارے لیے سب سے بڑا غم اور انتہائے علِم نہ بنا، اور ہم پر ایسا کوئی شخص مسلّط نہ فرما جو ہم پر رحم نہ کرے۔‘‘ غصے کے وقت: اللہ رب العزت کا فرمان ہے: ﴿ وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ  ۚ إِنَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ﴾ [حم السجدۃ: ۳۶] ’’اور اگر شیطان تمھیں اُکسانے بہکانے لگے تو اللہ سے