کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 182
’’اِس کے اوّل و آخرمیں اللہ ہی کے نام کے ساتھ۔‘‘ 148۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانے میں سے کبھی عیب نہیں نکالا، اگر خواہش و رغبت ہوتی تو کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے۔ [1] 149۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’اللہ اس بندے پر راضی ہوتا ہے جو کھانے کا ہر لقمہ کھائے تو ’’اَلْحَمْدَ لِلّٰہِ‘‘ کہے اور پانی کا گھونٹ پیے تو اس پر بھی ’’اَلْحَمْدَ لِلّٰہِ‘‘ کہے۔‘‘ [2] 150۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’جو شخص کھانا کھا کر یہ دعا کرے، اللہ اس کے تمام سابقہ گناہ معاف کر دیتا ہے: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَطْعَمْنِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۳۵۶۳) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۰۶۴) [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۷۳۴)