کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 179
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ وَعْثَآئِ السَّفَرِ وَکَآبَۃِ الْمَنْظَرِ وَسُوْئِ الْمُنْقَلَبِ فِی الْمَالِ وَالْاَھْلِ )) ’’اے اللہ! ہم تجھ سے اپنے اس سفر میں نیکی و تقویٰ اور تیری رضا کے عمل کا سوال کرتے ہیں، اے اللہ! ہم پر یہ سفر آسان فرما دے اس کی مسافت کو لپیٹ دے۔ تو سفر میں ہمارا ساتھی اور اہل میں ان کا محافظ ہے۔ اے اللہ! میں سفر کی مشقّت، منظر کی کلفت اور اہل و مال میں سوے انقلاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے واپس پہنچتے، تب بھی یہ دُعا فرماتے اور ان چند کلمات کا اضافہ فرماتے: (( آئِبُوْنَ تَآئِبُوْنَ عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ )) [1] ’’ہم لوٹنے والے، توبہ کرنے والے، عبادت کرنے والے اور اپنے رب کی حمد و ثنا کرنے والے ہیں۔‘‘ 144 ۔ایک روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ رضی اللہ عنہم جب پہاڑی گھاٹیوں پر بلندی کی طرف چڑھتے
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۱۳۴۲)