کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 174
میں آئی ہوئی کوئی چیز ضائع نہیں ہوتی۔‘‘ [1] 138 ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: ’’جب کوئی چیز اللہ کے سپُرد کر دی جائے تو وہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔‘‘ [2] 139۔ حضرت سالم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب کوئی آدمی سفر کا ارادہ کرتا تو حضرت ابنِ عمر رضی اللہ عنہما اسے کہتے: میرے قریب آؤ، تاکہ میں تمھیں اُس طرح الوداع کروں، جس طرح ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم الوداع کیا کرتے تھے اور پھر کہتے: (( اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَ اَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ )) ’’میں تیرا دین، تیری امانت اور تیرے خواتیمِ عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں۔‘‘ دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی آدمی کو الوداع کرتے تو اس کا ہاتھ پکڑلیتے اور اس وقت تک نہ چھوڑتے جب تک وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ نہ چھوڑدے۔ آگے
[1] مسند أحمد (۵۶۰۴) [2] مسند أحمد (۴۹۵۷)