کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 163
’’میں اللہ کی عزّت و قدرت کے ساتھ اس دَرد سے پناہ مانگتا ہوں، جسے میں محسوس کرتا اور ڈرتا ہوں۔‘‘ [1] ہر مرض سے شفا: 126 ۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی شخص بیمار ہوجائے اورکوئی دوسرا اس کی عیادت کے لیے آئے اور اس کی موت کا وقت نہ آچکا ہواورعیادت کے لیے آنے والا سات مرتبہ یہ دعا اس کے پاس پڑھے تو اُسے اللہ ضرور شفا عطافرمائے گا: (( اَسْاَلُ اللّٰہَ الْعَظِیمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ اَنْ یَّشْفِیَکَ )) [2] ’’میں عظمت والے اللہ اور عرشِ عظیم کے رب سے سوال کرتا ہوں کہ وہ تجھے شفایاب کرے۔‘‘
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۲۰۲) [2] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۳۱۰۶) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۲۰۸۳) مسند أحمد (۱/ ۲۳۹) صحیح الجامع، رقم الحدیث (۵۷۶۶)