کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 151
﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ كَفَرُوا وَقَالُوا لِإِخْوَانِهِمْ إِذَا ضَرَبُوا فِي الْأَرْضِ أَوْ كَانُوا غُزًّى لَّوْ كَانُوا عِندَنَا مَا مَاتُوا وَمَا قُتِلُوا لِيَجْعَلَ اللّٰهُ ذَٰلِكَ حَسْرَةً فِي قُلُوبِهِمْ ۗ وَاللّٰهُ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۗ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ﴾ [آل عمران: ۱۵۶] ’’اے ایمان والو! ان کافروں کی طرح نہ ہو جاؤ، جنھوں نے سفر پر جانے والے یا جہاد کے لیے نکلنے والے اپنے بھائیوں کے متعلق کہا کہ اگر وہ ہمارے پاس رہتے تو نہ مرتے نہ قتل کیے جاتے، تاکہ اللہ ان کے دلوں میں حسرت پیدا کر دے، اللہ زندہ کرنے اور مارنے والا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے دیکھنے والا ہے۔‘‘ 115۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’طاقت ور مومن ضعیف مومن کی نسبت بہتر اور اللہ کو زیادہ محبوب ہے، اگرچہ سب میں ہی خیر ہے۔ نافع چیز کے حصول کی کوشش کرو اور اللہ سے مدد مانگو (عدمِ حصول کی