کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 150
کی مداخلت محسوس کرو تو (( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطانِ الرَّجِیْمِ )) پڑھو اور بائیں جانب تین مرتبہ تھوک دو۔‘‘ میں نے اسی طرح کیا تو اللہ نے وہ مجھ سے دُور کر دیا۔ [1] 114۔ حضرت ابو زمیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ وہ کیا چیز ہے، جسے میں وہم و شک کی صورت میں اپنے نفس میں محسوس کرتا ہوں؟ انھوں نے فرمایا: جب آپ اپنے نفس میں ایسی کوئی چیز محسوس کریں تو یہ آیت پڑھیں: (( ھُوَ الْاَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاھِرُ وَالْبَاطِنُ وَھُوَ بِکُلِّ شَیٍٔ عَلِیْمٌ )) [2] ’’وہی اوّل، وہی آخر، وہی ظاہر، وہی باطن اور وہی ہر چیز کا علم رکھنے والا ہے۔‘‘ رضا بہ قضا، مصیبت کے وقت دعا: اللہ پاک کا فرمان ہے:
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۲۲۰۳) [2] سورۃ الحدید [۱۳] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۵۱۱۰)