کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 149
کلمات کہتے سُنا ہے جو اس سے قبل کبھی نہیں سُنے اور ہم نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا دستِ مبارک بھی آگے بڑھایا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اللہ کا دشمن ابلیس ایک انگارہ لے کر آیا، جسے وہ میرے منہ پر مارنا چاہتا تھا تو میں نے تین دفعہ ’’اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْکََ‘‘ کہا۔ پھر تین مرتبہ (( اَلْعَنُکَ بِلَعْنَۃِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ )) کہا مگر وہ پیچھے نہ ہٹا۔ پھر میں نے اسے پکڑنا چاہا۔ اللہ کی قسم! اگر ہمارے بھائی حضرت سلیمان علیہ السلام کی دعا نہ ہوتی تو وہ بندھا ہوا ہوتا اور اہلِ مدینہ کے بچّے اس کے ساتھ کھیل رہے ہوتے۔‘‘ [1] 113۔ حضرت عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! شیطان میرے اور میری نماز کے مابین حائل ہوجاتا ہے اور قراء ت میں وہ گڑبڑ کرا دیتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’یہ وہ شیطان ہے جسے ’’خنزب‘‘ کہا جاتا ہے۔ جب اس
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۵۴۲)