کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 139
میں بے ہمّت، تو جانتا ہے اور میں بے علم، تو راز ہائے پوشیدہ کو بھی جاننے والا ہے۔ اے اللہ! تیرے علم میں اگر اس کام۔۔۔ (کام کا نام لے)۔۔۔ میں میری دینی و دنیوی و اخروی جلد یا بدیر بھلائی ہے تو اسے میرا مقدر بنا دے اور اسے میرے لیے آسان کر دے، پھر اس میں برکت فرما۔ اور اگر یہ کام میرے لیے دینی و دنیوی و اُخروی لحاظ سے جلد یا بدیر نقصان دہ ہے تو اسے مجھ سے اور مجھے اس سے دُور کردے اور میری قِسمت میں بھلائی کر دے، چاہے جہاں بھی ہے اور مجھے اس پر راضی کر دے۔‘‘ 99۔ جس نے اپنے خالق سے استخارہ کیا، اس کی مخلوق سے مشورہ لیا اور اپنے کام میں جلدبازی نہ کی وہ کبھی نادم نہیں ہوا۔ اللہ پاک کا ارشاد ہے: ﴿ وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ  ﴾[آل عمران: ۱۵۹] ’’ساتھیوں سے کام کے متعلق مشورہ کرلیں،جب پختہ ارادہ ہو جائے تو اللہ پر توکّل کریں۔‘‘