کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 136
میں ایک ہزار پانچ سو۔‘‘ 2 ’’جب بستر پر آئے تو ۳۳ مرتبہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘ ۳۳مرتبہ ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ اور ۳۴ مرتبہ ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہے۔ یہ زبان پر تو ایک سو ہیں، مگر میزان میں ایک ہزار۔‘‘ راوی کا کہنا ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ پر حساب کرتے تھے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اس کا کیا مطلب ہے کہ یہ عمل آسان ہے مگر اس پر عمل کرنے والے بہت تھوڑے ہیں؟ فرمایا: ’’سونے کے وقت شیطان آتا ہے اور یہ عمل کرنے سے پہلے اُسے سلا دیتا ہے اور نماز میں اس کے پاس آتا ہے اور یہ کلمات کہنے سے پہلے اسے کوئی کام یاد کرا دیتا ہے۔‘‘ [1] 96۔ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم فرمایا:
[1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۵۰۶۵) سنن الترمذي، رقم الحدیث (۳۴۱۰) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۳۴۸)