کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 134
ہی نماز پڑھتے اور روزے رکھتے ہیں، مگر انھیں مال کی وجہ سے ہم پر فضیلت حاصل ہے، جس کے ساتھ وہ حج، عمرے، جہاد کرتے اور صدقات دیتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا میں تمھیں ایسا عمل نہ سکھا دوں کہ تم سبقت لے جانے والوں کے ساتھ مل جاؤ اور اپنے بعد والوں سے تم سبقت لے جاؤ اور تم سے افضل کوئی نہ ہو سوائے ان کے جو اسی طرح کریں جیسے تم کرو؟ ہر نماز کے بعد تینتیس (۳۳) مرتبہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘‘ تینتیس (۳۳) مرتبہ ’’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ‘‘ اور تینتیس (۳۳) مرتبہ ’’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہا کرو۔‘‘ حضرت ابو صالح رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمدُلِلّٰہِ وَاللّٰہُ اَکْبَرُ‘‘ کہیے، حتیٰ کہ ہر ایک ۳۳، ۳۳مرتبہ ہوجائے۔‘‘ [1] سمندر کی جھاگ جتنے گناہ مُعاف: 94۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے:
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۸۰۷) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۵۹۵)