کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 130
الْفَقْرِ وَالْغِنٰی، وَ اَسْئَلُکَ نَعِیْماً لَا یَنْفَدُ، وَ اَسْئَلُکَ قُرَّۃَ عَیْنٍ لَا تَنْقَطِعُ، وَاَسْئَلُکَ بَرْدَ الْعَیْشِ بَعدَ الْمَوْتِ، وَاَسْئَلُکَ لَذَّۃَ النَّظْرِ اِلٰی وَجْھِکَ وَ الشَّوْقَ اِلٰی لِقَائِکَ فِیْ غَیْرِ ضَرَّآئَ مُضِرَّۃٍ وَلَا فِتْنَۃٍِ مُضِلَّۃٍ اَللّٰھُمَّ زَیِّنَّا بِزِیْنَۃِ الْاِیْمَانِ وَاجْعَلْنَا ھُدَاۃً مُھْتَدِیْنَ )) [1] ’’اے اللہ! اپنے علم غیب اور مخلوق پر اپنی قدرت کے ساتھ مجھے اس وقت تک زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہے اور جب میری وفات میرے لیے بہتر ہو تو مجھے فوت کر دینا۔ اے اللہ! تجھ سے میں اپنے پوشیدہ اور ظاہر امور میں تیری خشیت کا سوال کرتا ہوں۔ رضا و غضب میں حق گوئی کی توفیق چاہتا ہوں۔ بدحالی و خوش حالی میں میانہ روی کا طالب ہوں۔ تیری لامتناہی نعمتوں کا سائل ہوں۔ آنکھوں کی غیر منقطع ٹھنڈک کا خواہاں ہوں۔ قضا
[1] سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۳۰۵)