کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 128
کے آخر میں یہ دعا فرمایاکرتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ مَا قَدَّمْتُ وَمَا اَخَّرْتُ وَمَا اَسْرَرْتُ وَ مَا اَعْلَنْتُ وَمَا اَسْرَفْتُ، اَنْتَ الْمُقَدِّمُ وَاَنْتَ الْمُؤَخِّرُ وَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ )) [1] ’’اے اللہ! میرے سابقہ، آیندہ، پوشیدہ ور اعلانیہ تمام گناہ اور ظلم و زیادتیاں معاف فرما دے۔ تو انھیں مجھ سے زیادہ جانتا ہے۔ تو مقدّم ہے اور تو ہی موخّر ہے، تیرے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں۔‘‘ 88۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے دریافت فرمایا: ’’تم نماز میں دعا کیسے کرتے ہو؟‘‘ اُس نے کہا: تشہد کے بعد کہتا ہوں: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ الْجَنَّۃَ وَ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ النَّارِ )) ’’اے اللہ! میں تجھ سے جنت کا سوال اور جہنم سے پناہ طلب کرتا ہوں۔‘‘
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۷۷۱)