کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 120
مانگتے۔ وہ کہتے ہیں کہ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس قیام کے برابر طویل رکوع فرمایا اور رکوع میں کہا: (( سُبْحَانَ ذِی الْجَبَرُوْتِ وَالْمَلَکُوْتِ وَالْکِبْرِیَآئِ وَالْعَظَمَۃِ )) [1] ’’اے اللہ! توپاک ہے، قدرت و طاقت، بادشاہی و عزّت اور بزرگی و عظمت والا ہے۔‘‘ پھر سجود میں بھی اسی طرح کہا۔ رکوع سے اُٹھ کر: 76۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع سے اُٹھتے تو (قومہ میں) فرماتے: (( سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ )) ’’اللہ نے اس کی سن لی جس نے اس کی حمد بیان کی۔‘‘ اور پھر کھڑے ہو کر فرماتے: [1] سنن أبي داود، رقم الحدیث (۸۷۳) سنن النسائي، رقم الحدیث (۱۰۴۹)