کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 119
73۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم رکوع و سجود میں یہ کہا کرتے تھے: (( سُبُّوْح ٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلٰئِٓکَۃِ وَالرُّوْحِ )) [1] ’’اے اللہ! تو پاک و مقدّس ہے، فرشتوں اور روح الامین کا رب ہے۔‘‘ 74۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشادِ گرامی ہے: ’’خبردار! میں رکُوع و سجود کی حالت میں قرآن پڑھنے سے روکا گیا ہوں۔ رکوع میں اللہ کی عظمت بیان کرو اور سجدے میں دعا مانگنے کی کوشِش کرو۔ تمھاری یہ دعا اس لائق ہے کہ قبول ہوجائے۔‘‘ [2] 75۔ حضرت عوف بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ’’ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، قیام میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ البقرۃ پڑھی، آیتِ رحمت سے گزرتے تو رُک کراللہ سے رحمت کا سوال کرتے اور آیتِ عذاب سے گزرتے تو رک کر عذاب سے اللہ کی پناہ
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۴۸۷) [2] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۴۷۹)