کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 118
کان اور آنکھیں بنائیں۔ اللہ احسن الخالقین برکتوں والا ہے۔‘‘ 72۔ سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رکوع و سجود میں اکثر یہ کہتے تھے: (( سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ )) ’’اے ہمارے رب! تو اپنی تعریفوں کے ساتھ پاک ہے، اے اللہ! میری مغفرت فرما۔‘‘ اِس طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم قرآنِ پاک کی عملی تفسیر کرتے تھے۔ قرآن پاک سے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی مراد یہ ارشادِ الٰہی ہے: ﴿ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا﴾[النصر: ۳] ’’اپنے رب کی تسبیح کے ساتھ اس کی تعریف بیان کریں اور اس سے بخشش طلب کریں، وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے۔‘‘ [1]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۷۹۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۴۸۴)