کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 115
اور ان میں موجود سب کا نور ہے اور ہر قسِم کی تعریف تیرے لیے ہے، تو آسمان و زمین اور اِن میں موجود سب کا قائم رکھنے والا ہے اور ہر قسم کی تعریف تیرے لیے ہے، تو آسمان و زمین اور ان میں موجود سب کا رب ہے اور ہر قسم کی تعریف تیرے لیے ہے، تو حق ہے تیرا وعدہ تیرا قول اور تیری ملاقات حق ہیں، جنت، جہنم، انبیا، حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اور قیامت حق ہیں۔ اے اللہ! میں تیرے لیے اسلام لایا، تیرے ساتھ ایمان لایا، تجھی پر توکّل کیا اور تیری طرف رجوع کیا، تیری خاطر جھگڑا کیا اور تیرے پاس ہی جھگڑا کرکے فیصلے کے لیے لایا۔ میرے تمام سابقہ، آیندہ، پوشیدہ اور علانیہ گناہوں کی مغفرت فرما۔ تو ہی میرا معبود ہے، تیرے سوا دوسرا کوئی معبودِ برحق نہیں ہے۔‘‘ رکوع و سجود اور قومہ و جلسہ کی دُعائیں: 70,69۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ’’انھوں نے رکوع میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین مرتبہ: