کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 113
میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں اور توبہ کرتا ہوں۔‘‘ -67 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نمازِ تہجّد کا اِفتتاح اس دُعا سے فرمایا کرتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ رَبَّ جِبْرِیْلَ وَمِیْکَائِیْلَ وَاِسْرَافِیلَ فَاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ عَالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَۃِ اَنْتَ تَحْکُمُ بَیْنَ عِبَادِکَ فِیْمَا کَانُوْا فِیْہِ یَخْتَلِفُوْنَ اِھْدِنِیْ لِمَا اخْتُلِفَ فِیْہِ مِنَ الْحَقِّ بِاِذْنِکَ اِنَّکَ تَھْدِيْ مَنْ تَشَآئُ اِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ )) [1] ’’اے اللہ! جبرائیل، میکائیل اور اسرافیل کے رب! آسمان و زمین کے بنانے والے! غیب و ظاہر کے جاننے والے! تو اپنے بندوں کے مابین ان امور میں فیصلہ کرتا ہے جن میں اِن کا اختلاف پیدا ہو جائے، ایسے مختلف فیہ امور میں اپنے حکم سے مجھے راہِ حق کی ہدایت کر، بلاشبہہ تو جسے چاہے اسے صراطِ مستقیم کی ہدایت دیتا ہے۔‘‘
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۷۷۰)