کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 112
’’میں نے اپنے چہرے کو اس ذات کی طرف متوجّہ کیا جس نے آسمان و زمین کو بنایا، میں عبادت میں مخلص ہوں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔ میری نماز، قربانی (حج ) حیات و ممات اللہ ربُّ العالمین کے لیے ہیں، جس کا کوئی شریک نہیں۔ میں اسی کا حکم دیا گیا ہوں اور میں تسلیم کرنے والے مسلمانوں میں سے ہوں۔ اے اللہ! تو ہی بادشاہِ حقیقی ہے، تیرے سوا کوئی معبود ِ برحق نہیں۔ تو میرا رب اور میں تیرا بندہ ہوں۔ میں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اپنے گناہ کا اعتراف کیا، میرے تمام گناہ معاف کردے، تیرے سوا کوئی گناہ معاف کرنے والا نہیں اور مجھے اخلاقِ حسنہ کی ہدایت دے، تیرے سوا کوئی اس کی ہدایت نہیں دے سکتا۔ بد اخلاقی کو مجھ سے دُور رکھ، تیرے سوا کوئی اسے دُور نہیں کر سکتا۔ میں تیرے دربار میں حاضر ہوں، ہر بھلائی تیرے ہاتھ میں ہے اور شرّکی نسبت تیری طرف نہیں کی جاتی، میں تیرے فضل ہی سے زندہ ہوں اور تیری طرف ہی آنے والا ہوں تو برکت والا اور بلند ہے،