کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 108
اِفتتاحِ نماز کی دُعائیں 62۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کا آغاز فرماتے تو قراء ت سے پہلے چند لمحے خاموش رہتے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے ماں باپ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہوں، تکبیر و اقامت کے درمیانی سکوت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کیا پڑھتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں یہ دُعا پڑھتا ہوں: (( اَللّٰھُمَّ بَاعِدْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ خَطَایَايَ کَمَا بَاعَدْتَّ بَیْنَ الْمَشْرِقِ وَ الْمَغْرِبِ، اَللّٰھُمَّ نَقِّنِيْ مِنْ خَطَایَايَ کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الْاَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ، اَللّٰھُمَّ اغْسِلْنِيْ مِنْ خَطَایَايَ بِالثَّلجِ وَالْمَآئِ وَالْبَرَدِ )) [1]
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۷۴۴) صحیح مسلم، رقم الحدیث (۵۹۸)