کتاب: مسنون ذکر الٰہی، دعائیں - صفحہ 101
عَلٰی مُحَمَّدٍِ‘‘ کہے اور پھر یہ دُعا کرے: (( اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ )) ’’اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘ اور جب مسجد سے نکلے تو سلام کے بعد یہ کہے: (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ )) ’’اے اللہ! تیرے فضل کا طلب گار ہوں۔‘‘ اور ایک روایت میں ہے کہ مسجد سے نکلتے وقت بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام کہے۔ [1] 52۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد سے نکلتے تو یہ پڑھتے: (( اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَ بِوَجْھِہٖ الْکَرِیْمِ وَبِسُلْطَانِہٖ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ )) ’’عظمت والے اللہ اور اس کے وجہِ (رخِ)کریم اور اس کی ازلی بادشاہی کے ساتھ شیطانِ مردود سے پناہ مانگتا ہوں۔‘‘
[1] صحیح مسلم، رقم الحدیث (۷۱۳) سنن أبي داود، رقم الحدیث (۴۶۵) سنن النسائي، رقم الحدیث (۷۲۹) حدیثٌ صحیحٌ۔