کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 52
ارکانِ اسلام کی اہمیت
نماز اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک انتہائی اہم رُکن ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((بنی الاسلام علی خمس شہادۃ ان لا الہ الا اللّٰہ وان محمداً عبدہ ورسولہ۔ واقام الصلاۃ، و ایتاء الزکاۃ والحج، وصوم رمضان)) (متفق علیہ)
کہ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے۔
پہلی چیز، اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔
دوسری چیز، نمازقائم کرنا۔
تیسری چیز، زکاۃ ادا کرنا۔
چوتھی چیز، حج کرنا۔۔
اور پانچویں ، رمضان المبارک کے روزے رکھنا۔
اس حدیث میں نماز کو اسلام کا بنیادی رُکن بتلایا گیا ہے، یعنی جس طرح بنیادوں کے بغیر کوئی عمارت تعمیر نہیں ہوسکتی۔ اسی طرح اسلام کی عمارت بھی مذکورہ بنیادی ارکان کے بغیر نہیں اُٹھ سکتی۔ اگر کوئی ایک بنیاد بھی نہ ہو تب بھی عمارت نہیں ٹھہر سکتی، اس لیے مذکورہ بنیادی ارکان میں سے ہر ہر رُکن اپنی جگہ نہایت اہم اور ایک مسلمان کی شناخت کے لیے ضروری ہے۔ اگر ایک مسلمان لا الہ الا اللّٰہ محمد رسول اللّٰہ کی گواہی دیتا ہے مگر نماز نہیں پڑھتا، یا