کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 33
’’واپس جا اور پھر نماز پڑھ، یقینا تو نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ اس نے جاکر پھر نماز پڑھی اور پھر آپ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوکر سلام عرض کیا، آپ نے سلام کا جواب دے کر پھر وہی فرمایا: ((اِرْجِعْ فَصَلِّ فَإِنَّکَ لَمْ تُصَلِّ)) ’’واپس جا اور پھر نماز پڑھ، بلاشبہ تو نے نماز نہیں پڑھی۔‘‘ تین مرتبہ جب اس طرح ہوا تو اس شخص نے کہا: ((وَالَّذِي بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا اُحْسِنُ غَیْرَہُ فَعَلِّمْنِي)) ’’اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ (نبی بناکر) بھیجا۔ (مجھے تو اس طرح ہی نماز آتی ہے) اس سے بہتر انداز سے میں نماز نہیں پڑھ سکتا، پس آپ مجھے طریقۂ نماز سکھادیجیے!‘‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ((اِذَا قُمْتَ اِلَی الصَّلَاۃِ فَکَبِّرْ ثُمَّ اقْرَأْ مَا تَیَسَّرَ مَعَکَ مِنَ الْْقُرْآنِ، ثُمَّ ارْکَعْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ رَاکِعًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰی تَعْتَدِلَ قَائِمًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ ارْفَعْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ جَالِسًا، ثُمَّ اسْجُدْ حَتّٰی تَطْمَئِنَّ سَاجِدًا، ثُمَّ افْعَلْ ذٰلِکَ فِی صَلَاتِکَ کُلِّہَا)) ’’جب تو نماز کے لیے کھڑا ہو تو اللہ اکبر (تکبیر تحریمہ) کہہ، پھر تیرے لیے جو آسان ہو قرآن کریم کا کچھ حصہ (سورۂ فاتحہ وغیرہ) پڑھ، پھر رکوع کر اور خوب اطمینان سے رکوع کر، پھر رکوع سے سر اٹھا اور سیدھا کھڑا ہوجا، پھر سجدہ کر اور نہایت اطمینان سے سجدہ کر، پھر سجدے سے سراٹھا اور خوب اطمینان سے بیٹھ جا، پھر (دوسرا) سجدہ کر اور