کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 280
میں جانے سے روکیں ۔ ایک حدیث میں ہے:
((اِذَا سْتَأذَنَتِ المرأۃُ اَحَدَکُمْ اِلی المسجد فَلَا یَمْنَعُھَا))
’’جب عورت تم میں سے کسی سے مسجد میں جانے کے لیے اجازت مانگے تو وہ اس کو نہ روکے۔‘‘[1]
ایک دوسری روایت کے الفاظ ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((لَاتَمْنَعُوْا اِمَائَ اللّٰہِ مَسَاجِدَ اللّٰہِ))
’’تم اللہ کی باندیوں کو اللہ کی مسجدوں میں جانے سے مت روکو۔‘‘[2]
حضرت عبداللہ بن عمر کا اپنے بیٹے پر عتاب
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے:
((لَا تَمْنَعُوا نِسَائَ کُمُ الْمَسَاجِدَ اِذَا سْتَأْذَنَکُمْ اِلَیْھَا))
’’تم اپنی عورتوں کو مسجدوں میں جانے سے مت روکو جب وہ تم سے اس کی اجازت مانگیں ۔‘‘
یہ سن کر ان کے بیٹے بلال نے کہا: ’وَاللّٰہِ لَنَمنْعَھُنَّ‘
’’اللہ کی قسم! ہم تو ان کو روکیں گے۔‘‘
راویٔ حدیث بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنے بیٹے کو اس پر سخت برا بھلا کہا، اتنا برا بھلا کہتے ہوئے میں نے ان کو کبھی نہیں سُنااور فرمایا:
[1] صحیح البخاري، النکاح، باب استیذان المرأۃ زوجَھا فی الخروج الی المسجد وغیرہ، حدیث: 5238۔
[2] صحیح مسلم، الصلاۃ، باب خروج النساء الی المساجد…، حدیث: 442۔