کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 272
نیا لباس پہننے کی دعا ((اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ اَنْتَ کَسَوْتَنِیْہِ اَسْاَلُکَ مِنْ خَیْرِہٖ وَخَیْرِ مَا صُنِعَ لَہٗ وَاَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّہٖ وَشَرِّ مَا صُنِعَ لَہٗ)) ’’اے اللہ ! تیرے ہی لیے ہر قسم کی تعریف ہے تو نے ہی مجھے یہ پہنایا ، میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس کی بھلائی کا اور اس کام کی بھلائی کا جس کے لیے اسے بنایا گیا ہے اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کے شر سے اور اس کام کے شر سے جس کے لیے اسے بنایا گیا ہے ۔ [1] نیا لباس پہننے والے کے لیے یہ دُعا کی جائے ((تُبْلِیْ وَیُخْلِفُ اللّٰہُ تَعَالٰی)) ’’تم اسے بوسیدہ کرو اور اللہ تعالیٰ (تمہیں ) اس کے عوض اور دے ۔ ‘‘[2] ((اِلْبَسْ جَدِیْدًا وَّعِشْ حَمِیْدًا وَّمُتْ شَھِیْدًا)) ’’پہنو! نیا لباس اور زندگی بسر کرو قابل تعریف اور فوت ہو تم شہید بن کر۔‘‘[3]
[1] سنن أبي داود، اللباس، باب ما یقول إذا لبس ثوبًا جدیدًا، حدیث: 4020۔ [2] سنن أبي داود، اللباس، باب ما یقول إذا لبس ثوبًا جدیدًا، حدیث: 4020۔ [3] سنن ابن ماجہ ، اللباس، باب ما یقول الرجل إذا لبس ثوبًا جدیدًا، حدیث: 3558، وشرح السنۃ للبغوی: 41/12، وصححہ الألبانی۔