کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 266
پر پیدا کیا تونے اس کو اور میں تیری پناہ میں آتا ہوں اس کے شر سے اور اس چیز کے شر سے جس پر تونے اسے پیدا کیا ۔ [1]
اور جب اُونٹ خریدے تو اس کی کوہان کی چوٹی پکڑے ، پھر یہی دعا پڑھے ۔
بیوی سے ہم بستری کے وقت کی دعا
((بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطَانَ وَجَنِّبِ الشَّیْطَانَ مَارَزَقْتَنَا))
’’ اللہ کے نام کے ساتھ ، اِلٰہی !ہمیں بچا شیطان (مردود) سے اور بچا شیطان سے (اس اولاد کو بھی) جو تو ہمیں عطا فرمائے ۔ ‘‘[2]
غصہ آجانے کے وقت کی دعا
((اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ))
’’ میں اللہ کی پناہ میں آتا ہوں شیطان مردود سے ۔ ‘‘[3]
مجلس کا کفارہ (مجلس کے اختتام پر پڑھی جائے)
((سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلَّآ اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ))
[1] سنن أبي داود، النکاح، باب فی جامع النکاح،حدیث: 2160، وسنن ابن ماجہ، النکاح، باب ما یقول إذا دخلت علیہ أھلہ، حدیث: 1918، وصححہ الألبانی۔
[2] صحیح البخاري ، الدعوات، باب ما یقول إذا أتی أھلہ،حدیث: 6388، وصحیح مسلم، النکاح، باب ما یستحب عند الجماع، حدیث: 1434۔
[3] صحیح البخاري، الأدب، باب الحذر من الغضب، حدیث: 6115۔