کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 260
دعائیں کرتے رہیں تمہارے لیے اللہ کے فرشتے ۔‘‘[1] بچوں کو کن الفاظ کے ساتھ اللہ کی حفاظت میں دیا جائے ؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسن اور حسین رضی اللہ عنہما کو ان الفاظ کے ساتھ اللہ کی پناہ میں دیتے۔ ((اُعِیْذُ کُمَا بِکَلِمَاتِ اللّٰہِ التَّآمَّۃِ مِنْ کُلِّ شَیْطَانٍ وَّھَآمَّۃٍ وَّمِنْ کُلِّ عَیْنٍ لَّآمَّۃٍ)) ’’میں تم دونوں کو اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ میں دیتا ہوں ہر شیطان اور زہریلے جانور سے اور ہر لگ جانے والی نظر سے ۔ ‘‘[2] ملحوظہ: ایک بچہ ہو تو اُعِیْذُ کَاور ایک بچی ہو تو اُعِیْذُ کِ اور زیادہ یا مشترک ہوں تو اُعِیْذُ کُمکہیں ۔
[1] سنن أبي داود، الأطعمۃ، باب فی الدعاء لرب الطعام إذا أکل عندہ، حدیث: 3854، وسنن ابن ماجہ، الصیام، باب فی الصائم إذا أکل عندہ،حدیث: 1747، و’’عمل الیوم واللیلۃ‘‘ للنسائي، حدیث:298-296، وصححہ الألبانی۔ اور بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جب اہل خانہ کے ہاں افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے۔ [2] صحیح البخاري ،أحادیث الأنبیاء، باب: 10،حدیث: 3371، وسنن أبي داود، السنۃ، باب فی القرآن، حدیث:4737، واللفظ لہ۔