کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 257
ہی ہمارا کارساز ہے، پس تو مدد فرما ہماری کافروں کے مقابلے میں ۔ (آمین! ) ‘‘[1] 5. جو شخص بستر پر لیٹتے وقت33مرتبہ ’سُبْحَانَ اللّٰہِ‘ (اللہ پاک ہے) 33 دفعہ ’اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ (ہر تعریف اللہ کے لیے ہے ) اور 34مرتبہ ’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘ (اللہ سب سے بڑا ہے) کہے، یہ اس کے لیے ایک نوکر سے بہتر ہیں ۔ [2] 6. ((بِاسْمِکَ اللّٰھُمَّ اَمُوْتُ وَاَحْیَا)) ’’تیرے ہی نام کے ساتھ اے اللہ ! میں مرتا اور زندہ ہوتا ہوں ۔ ‘‘[3] کھانا کھانے سے پہلے کی دعا 1. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے لگے تو اُسے ’بِسْمِ اللّٰہِ‘ (اللہ کے نام کے ساتھ کھانا شروع کرتا ہوں ) کہنا چاہیے اور اگر شروع میں کہنا بھول جائے تو اُسے ((بِسْمِ اللّٰہِ فِیْ اَوَّلِہٖ وَاٖخِرِہٖ)) ’’اللہ کے نام کے ساتھ (کھانا شروع کرتا ہوں ) اس کے شروع اور اس کے آخر میں ۔‘‘[4] کہنا چاہیے ۔ 2. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ ’’جسے اللہ تعالیٰ کھانا کھلائے ، اُسے کہنا چاہیے : ((اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَاَطْعِمْنَا خَیْرًا مِّنْہُ))
[1] البقرۃ2: 286-285، صحیح البخاري مع الفتح: 69/9، و صحیح مسلم ، صلاۃ المسافرین، باب فضل الفاتحۃ وخواتیم سورۃ البقرۃ، حدیث: 807۔ [2] صحیح البخاري، الدعوات، باب التکبیر والتسبیح عند المنام،حدیث: 6318، وصحیح مسلم، الذکر والدعاء، باب التسبیح أول النھار وعند النوم، حدیث: 2727۔ [3] صحیح البخاري، الدعوات، باب ما یقول إذا أصبح، حدیث: 6324، وصحیح مسلم ، الذکر والدعاء، باب الدعاء عند النوم، حدیث: 2711۔ [4] سنن أبي داود، الأطعمۃ، باب التسمیۃ علی الطعام، حدیث: 3767، وجامع الترمذي ، الأطعمۃ، باب ما جاء فی التسمیۃ علی الطعام، حدیث: 1858۔