کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 256
غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ ﴿٢٨٥﴾ لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖ وَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ﴿٢٨٦﴾
’’ ایمان لایا اللہ کا رسول اس کتاب پر جو اتاری گئی اس پر اس کے رب کی طرف سے اور سب مومن بھی(ایمان لائے) سب ایمان لائے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اُس کے رسولوں پر، نہیں ہم فرق کرتے کسی کے درمیان اُس کے رسولوں میں سے اور وہ ( اللہ سے) عرض کرتے ہیں کہ ہم نے (تیرا حکم ) سنا اور قبول کیا۔ اے پروردگار !ہم تجھ سے تیری بخشش طلب کرتے ہیں اور تیری ہی طرف (ہماری) واپسی ہے ۔ نہیں تکلیف دیتا اللہ کسی نفس کو مگر اُس کی طاقت کے مطابق ہی۔ جو شخص نیکی کرے گا اس کا فائدہ اسی کو ملے گا اور جو برائی کرے گا اس کا وبال اسی پر ہوگا۔اے ہمارے رب ! تو ہمارا مؤاخذہ نہ کرنا اگر ہم سے بھول ہو جائے یا ہم غلطی کر بیٹھیں ۔ اے ہمارے رب ! نہ ڈال ہم پر ایسا بوجھ جیسے ڈالا تو نے اُن لوگوں پر جو ہم سے پہلے ہوئے ۔ اے ہمارے رب ! ہم سے اِتنا بوجھ نہ اُٹھوا جس (کے اُٹھانے ) کی ہم میں طاقت نہیں ہے ۔ تو درگزر فرما ہم سے اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما تو