کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 253
مسجد سے نکلنے کی دُعا ((بِسْمِ اللّٰہِ، وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ، اَللّٰھُمَّ اعْصِمْنِیْ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمَ)) ’’ اللہ کے نام کے ساتھ (میں نکلتا ہوں ) اور صلاۃ وسلام ہوں رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر ۔ اے اللہ ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے فضل کا۔ اے اللہ ! مجھے بچا کے رکھ شیطان مردود سے ۔ ‘‘[1] ملحوظہ: مسلم کی روایت کے مطابق (اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ) پڑھ لینا بھی کافی ہے۔ سجدۂ تلاوت کی دُعا ((اَللّٰھُمَّ اکْتُبْ لِیْ بِھَا عِنْدَکَ اَجْرًا وَضَعْ عَنِّیْ بِھَا وِزْرًا وَّاجْعَلْھَا لِیْ عِنْدَکَ ذُخْرًا و َّتَقَبَّلْھَا مِنِّیْ کَمَا تَقَبَّلْتَھَا مِنْ عَبْدِکَ دَاوُدَ))
[1] صحیح مسلم، صلاۃ المسافرین، باب ما یقول إذا دخل المسجد، حدیث: 713، وجامع الترمذي، الصلاۃ، باب ما جاء ما یقول…،حدیث: 314، وسنن ابن ماجہ، المساجد والجماعات، باب الدعاء عند دخول المسجد،حدیث: 773,771، مذکورہ بالا الفاظ تینوں کتابوں سے ماخوذ ہیں ۔