کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 246
طرف کامیابی کی ، آؤ طرف کامیابی کی ، اللہ سب سے بڑا ہے اللہ سب سے بڑا ہے، نہیں کوئی معبود مگر اللہ ۔ ‘‘[1] ملحوظہ : حيَّ على الصلاةِ ،کہتے وقت اپنا رُخ دائیں جانب اور حيَّ على الفلاحِ کہتے وقت بائیں جانب کر لیں ۔ دُہری اذان : حضرت ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کلمات اذان سکھلائے تھے ، وہ حسب ذیل ہیں ۔ اس اذان کو دُہری اذان کہا جاتا ہے ۔ اللّٰهُ أكبرُ، اللّٰهُ أكبرُ اللّٰهُ اللّٰهُ أكبرُ، اللّٰهُ أكبرُ اللّٰهُ ’’اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے ، اللہ سب سے بڑا ہے ۔ ‘‘ پھر آہستہ آواز سے کہے : اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰہِ ’’میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں کوئی معبود مگر اللہ ، میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں کوئی معبود مگر اللہ ، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اللہ کے رسول ہیں ۔ ‘‘ پھر پہلے کی بہ نسبت اونچی آواز سے دوبارہ کہے : اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ
[1] سنن أبي داود، الصلاۃ، باب کیف الأذان، حدیث:499، وسنن ابن ماجہ، حدیث:706۔