کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 243
وضو سے پہلے پڑھیں
’بِسْمِ اللّٰہِ‘ ’’اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ ۔‘‘[1]
وضو سے فارغ ہونے کے بعد کی دُعائیں
((اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شِرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ))
’’ میں شہادت دیتا ہوں کہ کوئی (سچا) معبود نہیں سوائے اللہ اکیلے کے ، اُس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔‘‘[2]
((اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِیْ مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِیْ مِنَ الْمُتَطَھِّرِیْنَ))
’’ اے اللہ ! مجھے بنا دے بہت توبہ کرنے والوں میں سے اور کردے مجھے پاک صاف رہنے والوں میں سے ۔ ‘‘[3]
ملحوظہ: یہ دعائیں پڑھتے وقت آسمان کی طرف نگاہ کرکے انگلی اٹھانے والی حدیث ضعیف ہے، اس لیے ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔
گھر سے نکلتے وقت کی دعائیں
((بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ))
[1] سنن أبي داود ، الطھارۃ، باب فی التسمیۃ علی الوضوء، حدیث: 101، و إ رواء الغلیل: 122/1۔
[2] صحیح مسلم، الطھارۃ، باب الذکر المستحب عقب الوضوء ، حدیث: 234۔
[3] جامع الترمذي ، الطھارۃ، باب [فی] ما یقال بعد الوضوء، حدیث:55، وصححہ الشیخ الألبانی فی صحیح الترمذی: 18/1۔