کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 242
اہم اور ضروری دعائیں نیند سے بیدار ہونے کے بعد کی دعا ((اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرِ)) ’’ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کے لیے ہے جس نے ہمیں زندہ کیا ، بعد اس کے کہ اس نے ہمیں مار دیا تھا اور اسی کی طرف اُٹھ کر جانا ہے ۔ ‘‘[1] بیت الخلا میں داخل ہونے کی دعا ((بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَآئِثِ)) ’’اللہ کے نام کے ساتھ ، اے اللہ ! میں تیری پناہ میں آتا ہوں خبیثوں اور خبیثنیوں سے۔‘‘[2] بیت الخلا سے نکلنے کی دعا ((غُفْرَانَکَ)) ’’(اے اللہ ! میں ) تیری بخشش (چاہتا ہوں ) ‘‘[3]
[1] صحیح البخاري ، الدعوات، باب ما یقول إذا نام،حدیث: 6312، وصحیح مسلم، الذکر والدعاء، باب الدعاء عند النوم، حدیث: 2711۔ [2] صحیح البخاري، الوضوء، باب ما یقول عند الخلاء ،حدیث :142، وصحیح مسلم ، الحیض، باب ما یقول إذا أراد دخول الخلاء،حدیث: 375، شروع میں ’’بِسْمِ اللّٰہِ ‘‘کی زیادتی سعید بن منصور نے بیان کی ہے۔ دیکھیے فتح الباری: 244/1۔ [3] سنن أبي داود ء ا لطھارۃ، باب ما یقول الرجل إذا خرج من الخلاء ، حدیث: 30۔