کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 237
بارش آتے دیکھ کر یہ دعا پڑھیں :
((اَللّٰھُمَّ صَیِّبًا نَّافِعًا))
’’ اے اللہ ! اس کو نفع بخش بارش بنا ۔‘‘ [1]
ضرورت سے زیادہ بارش ہونے پر پڑھیں :
((اَللّٰھُمَّ حَوَالَیْنَا وَلَا عَلَیْنَا، اَللّٰھُمَّ عَلَی الْاٰکَامِ وَالْجِبَالِ وَالظَّرَابِ وَالْاَوْدِیَۃِ وَمَنَابِتِ الشَّجَر))
’’اے اللہ ! (اب یہ بارش) ہمارے ارد گرد برسا ، ہم پر نہ برسا ، اے اللہ ! ٹیلوں پر اور پہاڑوں پر، پہاڑوں کی چوٹیوں اور وادیوں پر اور درختوں کے پیدا ہونے کی جگہوں پر ۔ ‘‘[2]
صلاۃ الحاجۃ: اہم مواقع اور حاجات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا کہ نماز کے ذریعے سے اللہ کی طرف رجوع فرماتے اور اس سے استمداد (مدد طلب) کرتے۔ جیسے حدیث میں ہے:
((کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم اِذَا حَزَبَہُ اَمْرٌ صَلّٰی))
[1] صحیح البخاري، الاستسقاء ، باب مایقال إذا مطرت ، حدیث: 1032۔
[2] صحیح البخاري ، الاستسقاء ، باب الاستسقاء فی المسجد الجامع ، حدیث: 1013۔