کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 23
نماز کے ثمرات و فوائد نماز، اللہ کی عبادت ہے اور مسلمان اللہ کی عبادت کا مکلف ہے، اس کی حکمت اور فائدہ اس کی سمجھ میں آئے یا نہ آئے۔ ہرحال میں اسے حکم ہے کہ وہ اللہ کی عبادت بجالائے۔ تاہم آج کل لوگ ہر حکم کا فائدہ اور اس کی حکمت معلوم کرنے پر زور دیتے ہیں ، اس لیے نماز کے مذکورہ اخروی فوائد وفضائل کے علاوہ بھی کچھ فوائد و ثمرات بیان کیے جاتے ہیں جن میں سے کچھ تو وہ ہیں جن کا ذکر قرآن و حدیث میں ملتا ہے اور کچھ وہ ہیں جو اس کے طریق کار اور طریقۂ ادائیگی سے معلوم ہوتے ہیں ۔ نماز کا ایک سب سے بڑا فائدہ، جو خود قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا ہے، یہ ہے: ﴿إِنَّ الصَّلَاةَ تَنْهَىٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ﴾ ’’نماز بے حیائی اور منکر کاموں سے روکتی ہے۔‘‘[1] فحشاء اور منکر، دونوں وسیع المعنی الفاظ ہیں ۔ ہر بے حیائی کا کام ’’فحشاء‘‘ میں اور ہر ناپسندیدہ کام ’’منکر‘‘ میں داخل ہے۔یوں شریعت کے تمام احکام، اوامر ونواہی ان میں آجاتے ہیں ۔ گویا نماز ایک مسلمان کو مکمل طور پر شریعت کا پابند بنادیتی ہے۔ ایک سوال کی وضاحت لوگ سوال کرتے ہیں کہ قرآن نے تو نماز کا مذکورہ فائدہ بیان کیا ہے لیکن ہمیں معاشرے
[1] ، العنکبوت 29:45۔