کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 198
پھیرنے کے بعد بھی ۔ زبانی یاد نہ ہو تو دیکھ کر دعائے استخارہ پڑھ لی جائے ۔
٭ اسی طرح یہ دعا ، دو رکعت پڑھ کر کسی وقت بھی مانگی جا سکتی ہے ، رات ہی کو سوتے وقت ضروری نہیں ، جیسا کہ عام طور پر مشہور ہے ۔
٭ یہ جو مشہور ہے کہ رات کو خواب میں کچھ اِشارہ یا رہنمائی مل جاتی ہے ، بلا ثبوت ہے ۔ ضروری نہیں کہ استخارہ کرنے والے کو خواب میں کچھ بتا دیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ کسی کی واضح رہنمائی فرمادے ، یہ ممکن تو ہے لیکن لازمی نہیں ۔ یہ صرف اللہ سے دُعا کرنے (یعنی طلب ِخیر) کاایک طریقہ ہے جو ہمیں سکھلایا گیا ہے ۔ یہ دعا بارگاہِ اِلٰہی میں قبول ہوتی ہے یا نہیں ؟یہ معلوم کرنے کا ہمارے پاس کوئی متعین ذریعہ نہیں ہے ، اس لیے ہمارا کام اللہ سے دعا کرنا ہے ، بار بار استخارہ کریں ، جتنا موقع ملے ، استخارے کے ذریعے سے دعا کرتے رہیں اور اللہ سے خیر کی اُمید رکھیں اور پھر ظاہری اسباب کی حد تک تمام پہلوؤں پر سوچ بچار کرکے اللہ کے بھروسے پر اس کام کو کر گزریں ۔
دعائے اِستخارہ حسب ذیل ہے :