کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 197
نمازِ پنجگانہ کے علاوہ دیگر نمازوں کا بیان گزشتہ بابِ چہارم میں نمازِ پنجگانہ کا مسنون طریقہ ، ان کے اوقات اور ان سے متعلقہ ضروری احکام و مسائل مختصر طور پر بیان کیے گئے ہیں ۔ اس بابِ پنجم میں دیگر نمازوں کی تفصیل اور ان کے مختصر احکام درج ہیں ۔ نمازِ استخارہ جب انسان کسی اہم معاملے میں رہنمائی اور مشورے کا طالب اور ضرورت مند یا متردد ہوتو اسے اپنے مخلص دوستوں اور اہل اللہ قسم کے لوگوں سے مشاورت کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ سے بھی طلب ِ خیر کے لیے دعا کرنی چاہیے ، اس کا طریقہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بتلایا ہے کہ دو رکعت نماز پڑھ کر دعائے اِستخارہ پڑھے ۔ ٭ یہ استخارہ صاحبِ ضرورت خود کرے۔ آج کل دوسروں سے استخارہ کروانے کا مسئلہ عام ہوگیا ہے۔بلکہ اس کے لیے اخبارات اور ٹی وی وغیرہ میں استخارہ کروانے کے اشتہارات شائع ہورہے ہیں کہ ہم سے استخارہ کروائیں اور کئی لوگ نیک قسم کے لوگوں سے استخارہ کرواتے ہیں ۔ یہ دونوں ہی طریقے غلط ہیں ۔ نہ کاروباری لوگوں سے استخارہ کروایا جائے اور نہ ان سے جن کو نیک سمجھا جائے۔ نمازِ استخارہ عبادت ہے جسے دوسروں سے کروانا جائز نہیں ۔ ٭ یہ دعائے استخارہ سلام پھیرنے سے قبل تشہد کے آخر میں بھی پڑھ سکتے ہیں اور سلام