کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 191
نَعْبُدُ ، وَلَكَ نُصَلِّى وَنَسْجُدُ ، وَلَكَ نَسْعَى وَنَحْفِدُ ، نَخْشَى عَذَابَكَ الْجَدَّ ، وَنَرْجُو رَحْمَتَكَ ، إِنَّ عَذَابَكَ بِالْكَافِرِينَ مُلْحَقٌ)
’’ اے اللہ ! بخش دے ہمیں اور مومن مردوں اور مومن عورتوں کو، مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو اور اُلفت ڈال دے درمیان ان کے دلوں کے اور ڈال دے (ان کے دِلوں میں ایمان اور حکمت اور ان کو توفیق دے کہ وہ شکر کریں تیری ان نعمتوں کا جو تونے ان پر کیں اور یہ کہ وہ پورا کریں اس عہد کو جو تونے اُن سے لیا اور ان کو فوت کر اپنے رسول کی ملت پر ، اے معبود برحق! ہم کو بھی انہی میں سے کر۔) اور اصلاح فرماان کے آپس کے معاملات کی اور مدد فرما ان کی اپنے دشمن پر اور ان کے دشمن کے مقابلے میں ، اے اللہ ! لعنت فرما کافروں پر اہلِ کتاب کے ، وہ جو روکتے ہیں تیرے راستے سے اور جھٹلاتے ہیں تیرے رسولوں کو اور لڑتے ہیں تیرے دوستوں سے اور ڈال دے ان کے دلوں میں رُعب اور نازل کر ان پر اپنا قہر اور اپنا عذاب۔ اے اللہ ! اختلاف ڈال دے درمیان ان کی باتوں کے اور ڈگمگادے ان کے قدموں کو اور نازل کر ان پر اپنا عذاب ، وہ جسے نہیں لوٹاتا تو مجرموں سے ۔
اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان بڑا رحم والا ہے ، اے اللہ ! بے شک ہم مدد طلب کرتے ہیں تجھ سے اور بخشش مانگتے ہیں تجھ سے اور تیری تعریف کرتے ہیں (اچھی) اور نہیں ہم تیری ناشکری کرتے، (اور ایمان رکھتے ہیں تجھ پر) اور ہم علیحدہ ہوتے اور ترک کرتے ہیں اُس کو جو تیری نافرمانی کرے ۔ اللہ کے نام سے جو نہایت مہربان بڑا رحم والا ہے، اے اللہ ! تیری ہی ہم عبادت کرتے اور تیرے ہی لیے نماز پڑھتے اور سجدہ کرتے ہیں اور تیری ہی طرف کوشش اور جلدی کرتے ہیں اور ہم ڈرتے ہیں تیرے سخت عذاب سے اور امید رکھتے ہیں تیری رحمت کی، یقینا تیرا عذاب کافروں کو