کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 168
عبادت اچھے طریقے سے کرتا رہوں ۔‘‘[1]
2. حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر نماز کے بعد یہ پڑھتے تھے:
((لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَآ اَعْطَیْتَ وَلَا مُعْطِیَ لِمَا مَنَعْتَ وَلَا یَنْفَعُ ذَالْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ))
’’نہیں ہے کوئی معبود مگر اللہ، وہ اکیلا ہے، نہیں کوئی شریک اُس کا، اُسی کے لیے بادشاہی ہے اور اُسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ اے اللہ! نہیں کوئی روک سکتا اس چیز کو جو تو دے اور نہیں کوئی دے سکتا اس کو جسے تو روک لے اور نہیں نفع دے سکتی کسی صاحبِ حیثیت کو، تجھ سے، اس کی حیثیت۔‘‘[2]
3. حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرنے کے بعد یہ پڑھتے تھے:
((ا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلاَّ بِاللّٰہِ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَلَا نَعْبُدُ اِلاَّ اِیَّاہُ، لَہُ النِّعْمَۃُ وَلَہُ الْفَضْلُ وَلَہُ الثَّنَآئُ الْحَسَنُ، لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ وَلَوْ کَرِہَ الْکَافِرُوْنَ))
’’نہیں ہے کوئی معبود مگر اللہ، وہ اکیلا ہے، نہیں کوئی شریک اس کا، اسی کے لیے
[1] سنن أبي داود، الوتر، باب فی الاستغفار، حدیث: 1522، والسنن الکبرٰی للنسائي، صفۃ الصلاۃ، باب نوع آخر من الدعاء، حدیث: 1226۔
[2] صحیح البخاري، الأذان، باب الذکر بعد الصلاۃ، حدیث:844، وصحیح مسلم ، المساجد، باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ، حدیث: 593۔