کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 167
زمانے میں جب لوگ فرض نماز سے فارغ ہوتے تو اونچی آواز سے اللہ کا ذکر کرتے، جس سے معلوم ہو جاتا تھا کہ سلام پھر گیا ہے۔ اور خود نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے خاتمے کا علم بھی ’اَللّٰہُ اَکْبَرُ‘ کی آواز سے ہوتا تھا۔[1] اَللّٰہُ اَکْبَرُ کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم تین بار استغفار فرماتے، اس کے لیے یہ الفاظ، جو مختصر بھی ہیں اور آسان بھی، پڑھے جاسکتے ہیں : ان الفاظ کی تعیین امام اوزاعی رحمہ اللہ نے کی ہے، اس لیے استغفار کے دوسرے کلمات بھی پڑھے جاسکتے ہیں ۔ ((اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ، اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ، اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ)) ’’میں بخشش مانگتا ہوں اللہ سے، میں بخشش مانگتا ہوں اللہ سے، میں بخشش مانگتا ہوں اللہ سے (تین مرتبہ)۔ پھر یہ پڑھتے: ((اَللّٰھُمَّ اَنْتَ السَّلَامُ وَمِنْکَ السَّلَامُ تَبَارَکْتَ یَا ذَالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ)) ’’اے اللہ! تو ہی ’’السلام‘‘ ہے اور تیری ہی طرف سے سلامتی ہے تو بہت بابرکت ہے اے صاحب جلالت و عزت!‘‘ [2] مزید اذکارِ مسنونہ : 1. نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ نماز کے بعد ہمیشہ یہ دعا پڑھا کرو۔ ((رَبِّ اَعِنِّیْ عَلَی ذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ)) ’’اے میرے رب! میری مدد فرما اپنے ذکر اور شکر پر اور (اس پر کہ) میں تیری
[1] صحیح البخاري، الأذان، باب الذکر بعد الصلاۃ، حدیث:842، وصحیح مسلم ، المساجد، باب الذکر بعد الصلاۃ، حدیث: 583۔ [2] صحیح مسلم، المساجد، باب استحباب الذکر بعد الصلاۃ، وبیان صفتہٖ، حدیث: 592,591۔