کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 161
((اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ السَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہُ السَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلٰی عِبَادِ اللّٰہِ الصّٰلِحِیْنَ اَشْھَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ))
’’عظمت و سلامتی اللہ کے لیے ہے اور دعا و عبادت کا مستحق بھی وہی ہے اور پاکیزہ کلمات کا سزاوار بھی۔ سلام ہو آپ پر اے نبی! اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ۔ سلام ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر۔ میں گواہی دیتا ہوں اس بات کی کہ نہیں کوئی (سچا) معبود مگر اللہ اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔‘‘[1]
ملحوظہ: ((اَلتَّحِیَّاتُ لِلّٰہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالّظیِّبَات)) کے ایک دوسرے معنی بھی کیے جاتے ہیں ، یعنی قولی عبادات، بدنی عبادات اور مالی عبادات۔
درود شریف :
((اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَّ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ))
’’اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد پر اور آل محمد پر، جیسے تو نے رحمتیں نازل کیں ابراہیم پر اور ابراہیم کی آل پر، بے شک تو تعریف کے قابل ہے بزرگی والا۔ اے اللہ! برکت نازل فرما محمد پر اور آل محمد پر، جیسے
[1] صحیح البخاري ، الأذان، باب التشہد فی الآخرۃ، حدیث: 831، وصحیح مسلم ، الصلاۃ، باب التشہد فی الصلاۃ، حدیث: 402۔