کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 150
سجدے کی دعا : سجدے کی بھی متعدد دعائیں ہیں ۔ یہاں صرف دو درج کی جاتی ہیں ۔ ان میں سے کوئی ایک دعا پڑھی جا سکتی ہے۔ دونوں بھی پڑھی جا سکتی ہیں ۔ ہر دعا کم از کم تین مرتبہ پڑھیں ۔ ورنہ بہتر دس دس مرتبہ پڑھنا ہے۔ ((سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی)) ’’پاک ہے میرا رب بلند تر۔‘‘[1] ((سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ)) ’’پاک ہے تو اے اللہ! ہمارے رب! اپنی تعریفوں سمیت۔ اے اللہ! مجھے بخش دے۔‘‘[2] سجدے میں دعا یہ تو سجدے کی وہ دعائیں ہیں جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرض نمازوں کے سجدوں میں بالعموم پڑھتے تھے یا آپ نے پڑھنے کی تلقین فرمائی ہے۔ ان کے علاوہ نفلی نماز (قیام اللیل) میں آپ اور بھی دعائیں پڑھتے تھے جو احادیث کی کتابوں میں موجود ہیں ۔ علاوہ ازیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ((اَقْرَبُ مَا یَکُونُ الْعَبْدُ مِنْ رَّبِّہِ وَہُوَ سَاجِدٌ فَاَکْثِرُوا الدُّعَائَ)) ’’بندہ سجدے کی حالت میں اپنے رب کے بہت زیادہ قریب ہوتا ہے، اس لیے تم
[1] صحیح مسلم، صلاۃ المسافرین، باب استحباب تطویل القراء ۃ فی صلاۃ اللیل، حدیث 772:۔ [2] صحیح البخاري ، الأذان، باب الدعاء فی الرکوع، حدیث: 794، وصحیح مسلم ، الصلاۃ، باب مایقال فی الرکوع والسجود، حدیث: 484۔