کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 15
اور نماز میں یہ خشوع اس وقت تک پیدا نہیں ہو سکتا جب تک سنت نبوی کے مطابق نماز نہ پڑھی جائے۔ اس کتاب میں نماز کا طریقہ بھی اور اس کے دیگر احکام و مسائل بھی، سب سنت رسول ہی کی روشنی میں بیان کیے گئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین! استدراک: پہلے پہل یہ کتاب 1421ھ، مطابق 2000ء میں شائع ہوئی تھی، اب نظر ثانی، بہت سے اہم مباحث اور عورتوں سے متعلقہ خصوصی مسائل کے اضافوں کے ساتھ یہ ایڈیشن شائع کیا جارہا ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اسے ہم سب کے لیے مفید بنائے (آمین) (حافظ) صلاح الدین یوسف مدیر: شعبۂ تحقیق و تالیف، دارالسلام، لاہور 124/40شاداب کالونی علامہ اقبال روڈ، گڑھی شاہو، لاہور موبائل:03214133675 محرم الحرام 1433ھ۔ مطابق جنوری 2012ء