کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 131
سکتے ہیں اور چھوٹی سے چھوٹی سورت بھی۔ متعدد سورتیں بھی پڑھنا جائز بلکہ مستحب ہے۔
رکوع کا بیان
رکوع کی دعا : قراء ت سے فارغ ہو کر رفع الیدین کرتے ہوئے رکوع کیا جائے رکوع میں پیٹھ بالکل ہموار ہو، سر والا حصہ اُونچا ہو نہ نیچا۔ رکوع میں یہ دعائیں یا ان میں سے کوئی ایک دعا کم از کم تین مرتبہ پڑھی جائے، زیادہ کی کوئی حد نہیں ۔
((سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِیْ))
’’پاک ہے تو اے اللہ! ہمارے رب! اپنی خوبیوں کے ساتھ۔ اے اللہ! میرے گناہ بخش دے۔‘‘[1]
((سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ))
’’پاک ہے میرا رب عظمتوں والا۔‘‘[2]
نبی صلی اللہ علیہ وسلم ان کے علاوہ اور بھی دعائیں پڑھتے تھے جو کتب حدیث میں درج ہیں ۔
رکوع سے اُٹھتے وقت کی دعا : رکوع سے سر اُٹھاتے ہوئے پھر رفع الیدین کریں اور یہ دعا پڑھیں :
((سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حِمَدَہٗ))
’’سُن لی اللہ نے اس شخص کی بات جس نے اس کی تعریف کی۔‘‘
(( رَبَّنَاوَلَکَ الْحَمْدُ حَمْدًا کَثِیْرًا طَیِّبًا مُّبَارَکًا فِیْہِ))
اے رب ہمارے! تیرے لیے ہی ہے تعریف۔ تعریف بہت، پاکیزہ، برکت کی گئی
[1] صحیح البخاري، الأذان، باب الدعاء فی الرکوع، حدیث: 794، وصحیح مسلم ، الصلاۃ، باب مایقال فی الرکوع والسجود، حدیث: 484۔
[2] صحیح مسلم ، صلاۃ المسافرین، باب استحباب تطویل القراء ۃ فی صلاۃ اللیل، حدیث: 772۔