کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 13
عرض مؤلف
’’مسنون نماز‘‘… نماز کے موضوع پر ایک جامع کتاب ہے۔ اِس میں نماز کے طریقۂ نبوی کے علاوہ، نماز پنجگانہ، یعنی پانچ فرض نمازوں اور دیگر نمازوں کی تفصیل اور ان کے ضروری مسائل اور نہایت اہم اور ضروری دعاؤں کا بیان ہے۔
اس کی چند امتیازی خصوصیات حسب ذیل ہیں :
٭ اس میں صرف صحیح احادیث سے استدلال کیا گیا ہے۔
٭ تفصیل کی بجائے اختصار سے کام لیا گیا ہے حتی کہ بعض جگہ حوالوں کے بغیر بھی مسائل بیان کیے گئے ہیں لیکن ایسا صرف اختصار کے پیش نظر کیا گیا ہے ورنہ کوئی مسئلہ بے دلیل نہیں ہے۔
٭ کوشش کی گئی ہے کہ عامۃ الورود مسائل، جن کی بابت لوگ بالعموم پوچھتے رہتے ہیں یا ذہنوں میں پیدا ہوتے ہیں ، ان کا بھی بیان ہوجائے۔
٭ علاوہ ازیں کوشش کی گئی ہے کہ وہ بعض مسائل جن میں عاملین بالحدیث کے درمیان فہم و تعبیر کا اختلاف ہے، ان میں زیادہ حق و صواب بات کو واضح کردیا جائے۔
٭ خشوع خضوع کی جو اہمیت ہے، اس کے پیش نظر ایک مستقل باب میں اس پر ضروری گفتگو کی گئی ہے۔یہ باب شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے افادات پر مشتمل اور بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
٭ اکثر جگہوں پر حوالے موجود ہیں اور وہ مکمل شکل میں ہیں ، یعنی کتاب، باب اور حدیث نمبر