کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 120
سے نہیں کرتے بلکہ مسابقت کرتے ہیں ، یعنی امام سے پہلے رکوع، سجود میں چلے جاتے ہیں ، ایسے لوگوں کے بارے میں بھی نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’اندیشہ ہے کہ کہیں اللہ تعالیٰ نے ان کے سر کو گدھے کا سر نہ بنادے۔‘‘ بہر حال یہ اور اس قسم کی کوتاہیاں نمازیوں میں ، جن سے نماز میں فساد اور خرابیاں پیدا ہوجاتی ہیں ، بہت عام ہیں ۔ اور ان کی طرف کسی کی توجہ ہی نہیں جاتی، ائمۂ مساجد بھی بالعموم ان کی طرف لوگوں کو توجہ نہیں دلاتے۔ کوشش کرنی چاہیے کہ ہر مسلمان کی نماز مذکورہ مفاسد سے پاک اور سُنتِ نبوی علیٰ صاحبہا الصلاۃ والسلام کے مطابق ہو۔