کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں - صفحہ 11
کتاب: مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں
مصنف: حافظ صلاح الدین یوسف
پبلیشر: دار السلام، لاہور
ترجمہ: جدید ایڈیشن
عرضِ ناشر
عبادات میں نماز کی اہمیت محتاج بیان نہیں ۔ اس ضمن میں یہ بات خلاصۂ کلام کی حیثیت رکھتی ہے کہ نماز ہی مسلم و غیر مسلم کے فرق کو ممیز کرتی ہے۔ اسی لیے ہر حساس مسلمان نہ صرف یہ کہ اس کے تارک ہونے کا تصور ہی نہیں کر سکتا بلکہ اس کی خواہش اُولیٰ یہ ہوتی ہے کہ وہ اسے ٹھیک اس طرح سے ادا کرے کہ((صَلُّوْ کَمَا رَأَیْتُمُونِي أُصَلِّي)) کی کامل تصویر بن جائے۔
’’مسنون نماز‘‘اِس مقصد کو بدرجۂ اتم پورا کرتی ہے۔ کتاب کے مؤلف محترم حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے اس کے مشمولات کو اختصار و جامعیت کی خوبیوں سے متصف کیا ہے۔ اس حوالے سے اِس میں اختیار کیا گیا اِختصار تشنگی کے نقص سے پاک اور غیرضروری اور پیچیدہ مباحث کے بغیر ہے۔ یعنی اختصار ہے مگر جامعیت کے ساتھ اِس بات کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اِس میں وضو اور غسل سے لے کر مسنون دعاؤں تک کا بیان ہے اور یہ بات بلاخوف تردید کہی جاسکتی ہے کہ نماز کے متعلق کوئی ایسا مسئلہ، کوئی ایسا استفسار نہیں رہ جاتا جس کا جواب کتاب کے مشمولات سے نہ مل جاتا ہو۔ اِس کی اسی خوبی نے اسے ہر مسلمان کے لیے ناگزیر بنا دیا ہے۔
کتاب کے معنوی حسن کے ساتھ ساتھ اس کے ظاہری حسن کو خوبصورت عربی خطاطی نے چار چاند لگا دیے ہیں ۔ کتاب کو ہر قسم کی غلطی سے پاک کرنے کے لیے ادارے کے رفیق کار