کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 44
امام محمد بن نصر المروزی (المتوفی 294ھ) فرماتے ہیں ’’قلنا إن ترک التصدیق کفر بہ و إن ترک الفرائض مع تصدیق اللّٰہ أنہ أوجبہا کفر لیس بکفر باللّٰہ إنما ہو کفر من جہۃ ترک الحق کما یقول القائل کفرتنی حقي و نعمتي یرید ضیعت حقي و ضیعت شکر نعمتي قالوا: و لنا في ہذا قدوۃ بمن روي عنہم من أصحاب رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم و التابعین إذ جعلوا للکفر فروعا دون أصلہ لا تنقل صاحبہ عن ملۃ الإسلام کما ثبتوا للإیمان من جہۃ العمل فرعا للأصل لا ینقل ترکہ عن ملۃ الإسلام من ذلک قول إبن عباس فی قولہ: {وَ مَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوْنَo} (المائدہ:44) ‘‘ [ کتاب الصلاۃ، ص: 167] ’’بلاشبہ تصدیق کو ترک کرنا اس کے ساتھ کفر ہے اور اللہ کی تصدیق کے ساتھ فرائض ترک کرنا جن کو اس نے واجب قرار دیا، کفر ہے لیکن یہ اللہ کے ساتھ کفر کی طرح نہیں ہے یہ ترکِ حق کی جہت سے کفر ہے جیسا کہ کہنے والا کہتا ہے: ’’کفرتنی حقي و نعمتي‘‘ اس سے مراد تو نے میرا حق ضائع کر دیا اور میری نعمت کا شکر برباد کر دیا۔ انہوں نے کہا: ہمارے لیے اس بات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام اور تابعین عظام نمونہ ہیں جبکہ انہوں نے اصل کے علاوہ کفر کی فروعات بنائی ہیں جو کفر کے مرتکب کو ملت اسلامیہ سے خارج نہیں کرتیں جیسا کہ عمل کی جہت سے انہوں نے ایمان کے لیے اصل کے علاوہ فروعات ثابت کی ہیں جو تارک عمل کو ملت اسلام سے خارج نہیں کرتیں اسی میں سے اللہ کے اس فرمان {وَ مَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوْنَo} کے بارے میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا قول ہے۔‘‘