کتاب: مسئلہ تکفیر اور اس کے اصول و ضوابط - صفحہ 32
امام ابن قیم رحمہ اللہ اور اقسام کفر علامہ البانی رحمہ اللہ امام ابن القیم کے حوالے سے لکھتے ہیں ’’لقد أفاد رحمہ اللّٰه علیہ أن الکفر نوعان: کفر عمل، و کفر جحود و اعتقاد، و أن کفر العمل ینقسم إلی ما یضاد الإیمان، و إلی ما لا یضادہ، فالسجود للصنم، و الاستہانۃ بالمصحف، و قتل النبي و سبہ؛ یضاد الإیمان، و أما الحکم بغیر ما أنزل اللّٰہ، و ترک الصلاۃ؛ فہو من الکفر العملي قطعا۔‘‘ [ السلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ: 7/134] ’’کفر کی دو قسمیں ہیں: کفر عملی، جحود و اعتقاد کا کفر اور عمل کا کفر ایسے امور کی طرف بھی منقسم ہوتا ہے جو ایمان کے منافی ہے اور ایسے امور کی طرف بھی جو ایمان کے منافی نہیں ہے پس بت کو سجدہ کرنا، قرآن پاک کی اہانت، نبی کا قتل اور اسے گالی دینا ایمان کے منافی ہے اور حکم بغیر ما انزل اللہ اور نماز کا ترک قطعی طور پر عملی کفر میں سے ہیں۔‘‘